Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
19 - 691
خصوصیات عرب کے دوسرے قبائل سے مختلف نہ تھیں ان میں بھی وہی اوصاف پائے جاتے تھے جو دوسرے عرب قبیلوں میں پائے جاتے تھے،جرأت ،شجاعت،سخاوت، مروت وہمدردی، بہادری وجفاکشی، ہمسایہ قبائل کی حمایت وحفاظت،معاہدے کی پابندی وغیرہ تمام اوصاف سے بنوتمیم متصف تھے۔
صدیق اکبر کا  اسم گرامی
	آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کے نام کے بارے میں تین قول ہیں:
پہلا قول، عبد اللہ  بن عثمان
	آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کا نام عبداللہ  بن عثمان ہے۔چنانچہ حضرت سیدنا عبد اللہ  بن زبیر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت  امیرالمومنین سیدنا ابوبکر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کا نام عبد اللہ  بن عثمان ہے۔(صحیح ابن حبان،کتاب اخبارہ صلی اللہ علیہ وسلم  عن مناقب الصحابۃ، ذکر السبب الذی من اجلہ ۔۔۔الخ،الحدیث: ۶۸۲۵، ج۹، ص۶)
دوسرا قول، عبد الکعبہ
	(۱)جمہور اہل نسب کے نزدیک آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کا قدیم نام عَبْدُ الْکَعْبَہ تھامشرف بہ اسلام ہونے کے بعد اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تبدیل فرماکر عبداللہ  رکھ دیا۔ (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، باب حرف العین،عبد اللہ بن ابی قحافۃ ابوبکر الصدیق، ج۳، ص ۹۱، الریاض النضرۃ، ج۱، ص۷۷)
	(۲)آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے گھر والوں نےعبدالکعبہ نام تبدیل کر کے عبداللہ  رکھ دیا۔اور آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی والدہ ماجدہ جب دعا کرتیں تو یوں کہتیں: ’’یَارَبَّ عَبْدِالْکَعْبَۃاے عبدالکعبہکے رب۔‘‘(اسد الغابۃ، باب العین،عبد اللہ بن عثمان ابوبکر الصدیق،  ج۳، ص۳۱۵، عمدۃ القاری ،کتاب  فضائل الصحابۃ،  باب مناقب المھاجرین وفضلھم، ج۱۱، ص۳۸۴)
تیسرا قول، عتیق
	اکثر محدثین کے نزدیک آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کا نام عتیق ہے۔امام ابن اسحاق رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں کہ عتیق