صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جمال محمدی کو حضرت سیدنا آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دونوں انگوٹھوں کے ناخنوں میں مثل آئینہ ظاہر فرمایا تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنے انگوٹھوں کے ناخنوں کو چوم کر اپنی آنکھوں پر پھیرا،پس یہ سنت آپ کی اولاد میں جاری ہوئی ۔سیدنا جبرئیل امین عَلَیْہِ السَّلَامنے نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں جب یہ واقعہ ذکر کیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جو اذان میں میرا نام سنے اور انگوٹھے چوم کر آنکھوں سے لگائے تو ایسا شخص کبھی اندھا نہ ہوگا۔‘‘
(تفسیر روح البیان، الاحزاب: ۵۶، ج۷، ص۲۲۹)
انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر لگانے کے فضائل وبرکات
(1)شفاعت رسول کاحق دار
علامہ دیلمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے آنکھوں پر انگوٹھے لگانے کے بعد رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ فَعَلَ مِثْلَ مَا فَعَلَ خَلِيْلِي فَقَدْ حَلَّتْ عَلَيْهِ شَفَاعَتِي یعنی جو شخص میرے اس پیارے دوست کی طرح کرے گا میری شفاعت اس کے لیے حلال ہوگئی۔‘‘
(المقاصد الحسنہ للسخاوی، حرف المیم، الحدیث: ۱۰۲۱، ص۳۹۰، کشف الخفاء، حرف المیم، الحدیث:۲۲۹۴، ج۲، ص۱۸۴)
(2)آنکھیں کبھی نہ دکھیں گی
امام سخاوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نقل فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا خضر عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ارشاد فرمایا: جو شخص مؤذن سے ’’اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ‘‘ سن کر کہے:’’مَرْحَبًا بِحَبِيْبِيْ وَقُرَّةُ عَيْنِيْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہ‘‘ پھر دونوں انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر رکھے، تو اس کی آنکھیں کبھی نہ دکھیں گی۔ (المقاصد الحسنہ للسخاوی، حرف المیم، الحدیث:۱۰۲۱، ص۳۹۱)