(2)دنیاسے بقدرضرورت ہی لینا
دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبہ المدینہ کی مطبوعہ ۸۲صفحات پر مشتمل کتاب ’’اَلزُّھْدوَقَصْرُالْاَمَل‘‘ صفحہ۷۲ پرہے:حضرت سیدناابوبکرصدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےحضرت سیدناسلمان فارسیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو وصیت کرتے ہوئے ارشادفرمایا:’’یقیناً اللہ عَزَّ وَجَلَّنے تمہارے لئے دنیاکو پھیلادیا ہے توتم اس میں سے بقدر ضرورت ہی حصہ لینا۔ ‘‘
(3)صبح وشام اللہ کے ذمہ کرم پر
حضرت سیدناسلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے ،فرماتے ہیں :میں نے حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی خدمت میں حاضرہوکر عرض کی: حضور!مجھے کچھ وصیت فرمائیے۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا: ’’اے سلمان! اللہ سے ڈرو اورجان لو عنقریب تمہیں فتوحات حاصل ہونگیں، البتہ میں یہ نہیں جانتا کہ اس سے جوتمہیں حصہ ملے گا تم اسے اپنے کام میں لاؤ گے یاضائع کردو گے؟ لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھناکہ جس نے پنجگانہ نمازیں ادا کیں وہ صبح و شام اللہ کے ذمہ کرم پر ہوتا ہے اورجو اللہ کے ذمہ کرم پر ہیں ان میں سے کسی کو قتل نہ کرنا،کہیں ایسا نہ ہوکہ تم اللہ عَزَّ وَجَلَّکے ذمہ کو نوچ ڈالو پھر اللہ عَزَّ وَجَلَّتمہیں جہنم میں اوندھے منہ ڈال دے۔‘‘ ( تاریخ الخلفاء، ص۸۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نام محمدپرانگوٹھے چومنا اور آنکھوں پر لگانا
انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر لگانامستحب ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دو جہاں کے تاجور، سلطانِ بحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا نام نامی اسم گرامی سن