Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
183 - 691
 عَنْہیوں دعاکیا کرتے تھے: ’’اَسْاَلُكَ تَمَامَ النِّعْمَةِ فِي الْاَشْيَاءِ كُلِّهَا، وَالشُّكْرُ لَكَ عَلَيْهَا حَتَّى تَرْضَى وَبَعْدَ الرِّضَا وَالْخَيْرَةُ فِي جَمِيْعِ مَا يَكُوْنُ فِيْهِ الْخَيْرَةُ بِجَمِيْعِ مَيْسُوْرِ الْاُمُوْرِ كُلِّهَا لَا بِمَعْسُوْرِهَا يَا كَرِيْمُیعنی اے  اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں تجھ سے تمام اشیاء میں تمامِ نعمت(یعنی جنت میں داخلے اور جہنم سے آزادی)کاسوالی ہوںاوراس پر مجھے اپنا شکر اداکرنے کی توفیق عطافرماحتی کہ تومجھ سے راضی ہوجائے، اور اے رب کریم! مجھے جتنے بھی بھلائی والے کام ہیں ان تمام کی خیر بغیر کسی مشکل کے آسانی کے ساتھ عطافرما۔ ‘‘
(کنزالعمال، کتاب الاذکار ، الادعیۃ المطلقۃ، الحدیث: ۵۰۳۱،ج۱،الجزء:۲،  ص۲۸۵)
(5)ایمان کامل ، یقین صادق کی دعا
حضرت سیدنا ابویزید مداینی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہارشادفرماتے ہیں کہ حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی دعامیں یہ کلمات بھی ہوتے تھے:’’اَللّٰهُمَّ هَبْ لِيْ إِيْمَانًا وَيَقِيْنًا وَمُعَافَاةً وَنِيَّةًیعنی اے  اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! مجھے ایمان کامل، یقین صادق، تمام آفات وبلیات سے حفاظت اور سچی نیت عطافرما۔‘‘ (کنزالعمال، کتاب الاذکار ، الادعیۃ المطلقۃ، الحدیث:۵۰۲۸،ج۱،الجزء:۲،  ص۲۸۵)
(6)حرام سے حفاظت کی دعا
حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ نبیٔ کریم، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَاکثر یہ دعا مانگاکرتے تھے:’’اَللّٰهُمَّ اَغْنِنَا بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَاَغْنِنَا مِنْ فَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَیعنی اے   اللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمیں اپنے حلال کے سبب حرام سے غنی فرمااوراپنے فضل کے سبب اپنے ما سوا سے غنی فرما۔‘‘
(کنز العمال، کتاب الاذکار ، الادعیۃ المطلقۃ، الحدیث:۵۰۲۹،ج۱،الجزء:۲،  ص۲۸۵)
(7)رحمت الہٰی کا سوال
حضرت سیدنا عبد العزیز بن ابوسلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ