Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
174 - 691
حسن گلشن میں سراسر ہے فریب اے دوستو
دیکھنا ہے حسن تو دیکھو عرب کے گلزار
کینسر کا مرض ختم ہوگیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فانی لذّتوں سے اپنے آپ کو بچانے کا جذبہ بڑھانے اور دُنیوی نعمتوں کے سبب ہونے والے حسابِ آخِرت سے خود کو ڈرانے، نیکی کی دعوت کا جذبہ پانے، سنتوں پرعمل کرنے ، نیکیوں کاثواب کمانے ، دل میں عشقِ رسول کی شمع جلانے کیلئے تبلیغ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے، اپنے ایمان کی حفاظت کیلئے کڑھتے رہئے ، نمازوں کی پابندی جاری رکھئے، سنتوں پر عمل کرتے رہیے، مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزاریئے اور اس پر استقامت پانے کیلئے ہر روز ’’فکر مدینہ‘‘ کر کے مدنی انعامات کا رسالہ پرکرتے رہیے اور ہر مدنی ماہ کی ابتدائی دس تاریخ کے اندر اندر اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے ذمے دار کو جمع کروا دیجئے اور اپنے اس مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘کے حصول کی خاطر پابندی سے ہرماہ کم از کم تین دن کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے میں عاشقان رسول کے ہمراہ سنتوں بھرا سفر کیجئے۔ ترغیب و تحریص کیلئے ایک مدنی بہار پیش خدمت ہے۔ چنانچہ مرکز الاولیاء (لاہور)  کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ تقریباً تین سال سے میری امی جان کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، ہر دوماہ بعد ان کے ٹیسٹ ہوتے تھے۔ امی جان کے بڑھتے ہوئے مرض اور روز روز ڈاکٹر وں کے پاس چکر لگانے کی پریشانی مجھ سے دیکھی نہیں جاتی تھی۔ایسے میں رمضان المبارک ۱۴۳۰سن ہجری کی تشریف آوری ہوئی اورمیں نے عاشقان رسول کے ساتھ اعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کی، وہاں اپنی امی جان کے لیے خوب دعا کی اور مدنی ماحول کی برکت سے عاشقانِ رسول کے ساتھ۱۲ماہ مدنی قافلے میں سفر کی نیت کرلی۔ ۱۲رمضان المبارک کو والدہ کے ٹیسٹ ہوئے اور دودن بعد جب رپورٹس ملیں تو پڑھ کر میری خوشی کی انتہاء نہ رہی کیونکہ رپورٹس بالکل نارمل تھیں اور تین سال سے کینسر کا جو مرض امّی جان