آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی عادت میں شامل تھا۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی حضرت سیدناعمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ وسیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ساتھ حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی عیادت کرنے اور اس دوران ہونے والے ایک علمی مکالمے پر مشتمل، نفیس و لطیف اور نہایت ہی دلچسپ حکایت پیش خدمت ہے۔ چنانچہ،
خلفاء راشدین کا مدنی مکالمہ
ایک بار حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم بیمار ہوگئے، جب حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو معلوم ہوا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ دونوں سے ارشاد فرمایا: ’’حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیمار ہوگئے ہیں ، ہمیں ان کی عیادت کے لیے ضرور جانا چاہیے۔‘‘ یہ سن کر وہ بھی تیار ہوگئے۔ لہٰذا تینوں حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے گھر پہنچے۔ حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے مرض میں کمی آ چکی تھی اور آپ کی طبیعت بھی کافی بہتر ہو چکی تھی ۔دروازہ کھول کر جیسے ہی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ان تینوں بزرگ ہستیوں کو دیکھا تو خوشی سے دل باغ باغ ہوگیااور انہیں اندر بلالیا۔تینوں مدنی مہمانوں کو دیکھ کر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا دریائے سخاوت جوش میں آگیا۔اور ان مبارک مہمانوں کی ضیافت کے لیے اندر تشریف لے گئے تاکہ کچھ کھانے کے لیے لائیں لیکن ان مدنی مہمانوں کی ضیافت کے لیے اس وقت گھر میں کچھ بھی نہ تھا۔البتہ صرف ایک صاف اور شفاف برتن میں فقط ایک فرد کے لیے تھوڑا سا شہد موجود تھا اور اس میں بھی ایک کالا بال پڑا تھا۔ بہرحال آپ وہی لے کر ان تینوں مبارک مدنی مہمانوں کی خدمت میں حاضر ہوگئےاور اس شہد والے برتن کو سامنے رکھ دیا۔جس برتن میں شہد تھا وہ سفید رنگ کا تھا اور اس وقت بہت چمک رہا تھا۔سیدنا علی المرتضی شیر خدا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی اس پرخلوص میزبانی کو دیکھ کر ان تینوں مبارک مدنی مہمانوں کے دل بھی خوشی و مسرت سے جھوم اٹھے۔اور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے چاروں دوستوں کی اس پیاری محفل کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے ارشاد فرمایا: