Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
160 - 691
جھنڈے کا ہمیں سایہ عطاکرنا۔ (آمین)  (نیکی کی دعوت،ص۲۳۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عبادت کی مٹھاس
حجۃ الاسلام حضرتِ سیدنا امام محمدغزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِیفرماتے ہیں:’’پیٹ بھر کر کھانےسے عبادت کی حَلاوت مفقُود (یعنی مٹھاس غائب)ہو جاتی ہے۔‘‘ حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:’’میں جب سے مسلمان ہوا ہوں کبھی پیٹ بھر کر نہیں کھایا ، تا کہ عبادت کی حَلاوت (مٹھاس)نصیب ہو اور جب سے میں مسلمان ہوا ہوں دیدارالٰہی کے جام پینے کے شوق میں کبھی سیر ہو کر نہیں پیا ۔‘‘  (منھاج العابدین،الفصل الخامس ، البطن وحفظہ، ص۹۳)
بھوک کی اور پیاس کی مولیٰ مجھے سوغات دے
یاالہٰی! حَشر میں دیدار کی خیرات دے
حضرتِ سیدنا سُفیان ثوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کا ارشاد ہے:’’عبادت ایک فن ہے جس کے سیکھنے کی جگہ خلوت (یعنی تنہائی)ہے اور اس کا آلہ بھوک ہے۔   (منھا ج العابدین، الفصل الخامس،  البطن وحفظہ، ص۹۳)
کئی کئی روز تک فاقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور اولیائے عظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  میں سے بعض کئی کئی روز تک نہیں کھاتے تھے۔چُنانچہ حجۃ الاسلام امام محمد غزالیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی فرماتے ہیں:’’ حضرت سیدنا صدیق اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہچھ دن تک کچھ تناول نہ فرماتے ، حضرت سیدناعبداللہ  بن زُبیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سات دن تک نہ کھاتے ، حضرتِ سیدناعبداللہ  بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے شاگردِرشید حضرت سیدنا ابوالجوزاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسات دن بھوکے رہتے، حضرتِ سیدنا ابراہیم بن ادہم اور حضرتِ سیدناسفیان ثوری رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا  ہر تین دن کے بعد کھانا