Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
126 - 691
صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی یہ تعبیرسن کررسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا: ’’اسی طرح کی تعبیر سحری کے وقت فرشتےنےبھی بتائی ہے۔‘‘ (تاریخ الخلفاء، ص۸۳، الریاض النضرۃ، ج۱،ص۱۶۰)
بارگاہ الہی میں پہلے حاضری
حضرت سیدناابن شہاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ،نور مجسم شاہ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک خواب دیکھااور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے یوں ارشاد فرمایا: ’’اے صدیق!میں نے خواب دیکھا ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ دوڑے پھر میں تم سے اڑھائی زینے آگے نکل گیا۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس خواب کی تعبیر بیان کرتے ہوئے عرض کیا:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہ تعالٰی آپ کو اپنے جوار رحمت میں پہلے طلب کرے گا( یعنی آپ مجھ سے پہلے دنیاسے تشریف لے جائیں گے)اور میں آپ کے بعداڑھائی سال زندہ رہوں گا۔‘‘ (تاریخ مدینۃ دمشق،   ج۳۰، ص۲۱۸، الطبقات الکبری لابن سعد،   ذکر الغار والھجرۃ الی المدینۃ،ج۳، ص۱۳۲)
حالت حیض میں زوجہ سے صحبت
حضرت سیدنا ابوقلابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے کہا :’’حضور!میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں خونی پیشاب کررہاہوں۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’تواپنی بیوی کے پاس حالت حیض میں جاتاہے اللہ تعالٰی صحابۂ کرام سے معافی مانگ اور دوبارہ ایسا نہ کر۔‘‘  (مصنف ابن ابی شیبۃ،کتاب الایمان والنذور والکفارات، یقع علی المراۃ وھی حائض ما علیہ،   الحدیث:۴، ج۳، ص۴۸۸)
آپ کی تعبیر،زبان نبوت سے تصدیق
حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہےکہ ایک شخص بارگاہ رسالت میں حاضر ہوکرعرض گزار ہوا:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں نے خواب میں دیکھاکہ بادل کے ایک ٹکڑےسے شہد