Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
121 - 691
صدیق اکبر  اور  مختلف علوم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ دیگر صفات کے جامع ہونے کے ساتھ ساتھ کئی علوم میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ کیونکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو یہ مختلف علوم کا فیض پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے بحالت رؤیت خود عطافرمایاتھا۔چنانچہ،
دودھ سے بھرا پیالہ
حضرت سیدنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’ میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے دودھ سے بھرا ایک پیالہ پیش کیا گیا میں نےاس سے اتنا پیا کہ پیٹ بھر گیااور میرے جسم کی تمام رگوں میں دودھ گردش کرنے لگا۔ جو بچ گیاوہ میں نے ابوبکر کو دے دیا۔‘‘ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان فورا خواب کی تعبیر سمجھ گئے اور عرض کیا: ’’یارسولاللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! دودھ سے مراد وہ علم ہوگا جواللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کو عطا فرمایاا ور آپ نے اپنا بچا ہوا وہی علم حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو عطافر مادیا۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’ تم نے درست کہا۔‘‘
(صحیح ابن حبان، اخبارہ صلی اللہ علیہ وسلم عن مناقب الصحابۃ،ذکر ابی بکر بن ابی قحافۃ، الحدیث:۶۸۱۵، ج۶، الجزء:۹، ص۳)
علم قرآن  اور صدیق اکبر
قرآن کے سب سے بڑے عالم
 	حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تمام صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانمیں قرآن کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے تھے، اسی لیے حضور اکرم، نور مجسم، شاہ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کو تمام صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کا امام مقرر فرمایا، کیونکہ خود   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حبیب ، ہم گناہگاروں کے طبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشادفرمایا:’’کسی قوم کی