حرام کے آس پاس کے علاقے میں پھیل گئے، ہر شخص اپنے خاندان کو اسلام کی دعوت پیش کرنے لگا۔ حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہلوگوں کوخطبہ اسلام دینےکے لیے کھڑے ہوئے اوروہاں رسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی تشریف فرما تھے۔ اس طرح آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو اعلانیہ لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف بلانے والے پہلے خطیب کاشرف حاصل ہوا۔ مشرکین مکہ نے جب مسلمانوں کو کھلم کھلادعوتِ اسلام دیتے دیکھاتو اُن کا خون کھول اٹھا اور وہ حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہودیگر مسلمانوں پر ٹوٹ پڑے اور انہوں نےمسلمانوں کومارنا پیٹناشروع کردیا، حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو بھی نہایت ہی بری طرح مارااورانہیں پاؤں سے روندا حتی کہ عتبہ بن ربیعہ خبیث آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے قریب آیا اور اپنے ناپاک جوتے آپ کے مبارک چہرےپر مارنے لگا اور آپ کے پیٹ پر چڑھ کر اچھل کود کرنے لگا اورآپ کومارمارکے اتنا زخمی کردیاکہ آپ کا چہرہ پہچانا نہیں جاتا تھا،نیزآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبے ہوش ہوگئے۔جب آپ کے قبیلے بنو تیم کے لوگوں کوپتاچلاتو وہ دوڑتے ہوئے آئے اور مشرکین کو آپ سے دور کیا، اورایک کپڑے میں ڈال کر آپ کے گھر لے گئے، آپ کی تشویشناک حالت دیکھ کر انہیں ایسالگاکہ آپ زندہ نہ رہ پائیں گے اس لئے انہوں نے بیت اللہ میں آ کر اعلان کیا کہ ’’اگر ابوبکر زندہ نہ رہے تو ہم ان کے بدلے میں عتبہ بن ربیعہ کو ضرور قتل کریں گے۔‘‘یہ اعلان کرکے وہ دوبارہ آپ کے پاس آگئے، آپ کے والد ابو قحافہ اور بنو تیم کے لوگ بہت پریشان تھے، مسلسل آپ سے گفتگو کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بالآخر دن کے آخری حصے میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو ہوش آگیا۔جب انہوں نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے خیریت دریافت کی توآپ کی زبان سےسب سے پہلا جملہ یہ نکلاکہ ’’رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکس حال میں ہیں؟‘‘ آپ کی یہ بات سن کرقبیلے کے کئی لوگ ناراض ہوکرچلے گئے کہ جس کی خاطر یہ نوبت آئی ابھی تک اسی کا نام لے رہے ہیں۔ لوگوں نے آپ کی والدہ اُمُّ الْخَیْر کوکہا کہ’’ انہیں کچھ کھلائیں پلائیں۔‘‘آپ کی والدہ جب کچھ کھانے پینے کے لئے کہتیں تو آپ صرف ایک ہی جملہ کہتے:’’رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکس حال میں ہیں؟مجھے