Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
106 - 691
 اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو مشرکین کے ہاتھوں سب سے زیادہ تکلیف کب پہنچی؟ فرمایا:’’ ایک بار مشرکین مسجد حرام میں بیٹھے سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اور دین اسلام کے متعلق تبصرہ کررہے تھے کہ اچانک خود حضور نبی ٔکریم،رؤف رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی وہاں تشریف لے آئے،جب انہوں نے آپ کو دیکھاتوسب نے آپ کو گھیر لیا۔وہ آپ سے جوبھی پوچھتے آپ سچ بیان فرما دیتے۔کہنےلگے:’’تم ہمارے خدائوں کے متعلق فلاں فلاں بات نہیں کرتے؟‘‘ فرمایا:’’ہاں!کہتاہوں۔‘‘ بس یہ سننا تھا کہ وہ آپ پر پل پڑے، اور آپ کو تکلیفیں دینا شروع کردیں۔ایک شخص دوڑتا ہوا حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس پہنچا اور کہا: ’’تمہارے دوست کو مشرکین تکالیف پہنچارہے ہیں ان کی مدد کو پہنچو۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ دوڑتے ہوئے مسجد میں آئے، دیکھا کہ مشرکین حضور نبی ٔکریم، رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو پکڑے ہوئے ہیں۔ آپ نے آتے ہی ارشاد فرمایا: ’’ارے بدبختو!ہلاک ہوجائو، کیا تم ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے میرا رب صرف اللہ  ہے۔‘‘ مشرکین نے سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو چھوڑ کر حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔ حضرت سیدتنا اسماء بنت ابو بکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  فرماتی ہیں:’’ جب حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہواپس آئے تو آپ کی تکالیف اور زخموں کایہ حال تھا کہ آپ کے سرمبارک پر کہیں ہاتھ لگایا جاتا توآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی زلفوں کے بال اکھڑ کرہاتھ میں آجاتے تھے اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکہتے جاتے تھے:’’اے ربِ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام! تو بڑی برکتوں والا ہے۔‘‘
(نوادر الاصول ، الاصل الثانی عشروالمائتان، الحدیث:۱۰۷۵، ج۲،ص۷۷۸)
ایک پاگل سے سامنا
حضرت سیدناقاسم بن محمدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُماسے روایت ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکعبۃ اللہ  شریف جارہے تھےکہ قریش کے ایک پاگل نے آپ کے سر پر مٹی ڈال دی۔ اتنے میں وہاں سے ولید بن مغیرہ یا عاص بن وائل گزرا۔حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اس کی طرف دیکھ کر کہا:’’ اس بے وقوف کی گندی حرکت تم