شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت ، آفتابِ قادریت، ماہتابِ رضویت ،صاحبِ خوف و خشیت ، عاشقِ اعلیٰحضرت ،بانی دعوت اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنی مایہ ناز تصنیف فیضانِ سُنّت تخریج شُدہ جلد اوّل کے صفحہ نمبر431 پر 356اولیائے کرام کی روایت نقل فرماتے ہوئے لکھتے ہیں:
حضرتِ سیدنا ابنِ مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ،سرکارِ مدینہ منورہ،سردارِ مکہ مکرّمہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ،'' اللہ تعالیٰ کے تین سو بندے رُوئے زمین پر ایسے ہیں کہ ان کے دل حضرتِ سَیِّدُنا آدم صَفِیَُّّ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے قلبِ اَطہر پرہیں ۔اور چالیس کے دِل حضرت سَیِّدُناموسیٰ کلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے قلبِ اَطہر پرہیں ۔اور سات کے دِل حضرت سَیِّدُناابراہیم خلیل اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے قلبِ اَطہر پرہیں