Brailvi Books

فیضانِ مُرشد
7 - 46
خدا کے فضل سے ہم پر ہے سایہ غوثِ اعظم کا	(عزوجل ورضی اللہ تعالیٰ عنہ)

ہمیں دونوں جہاں میں ہے سہارا غوثِ اعظم کا	(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)	۔

بلیّات و غم و اَفکار کیوں کر گھیر سکتے ہیں				۔

سَروں پر نام لیووں کے ہے پنجہ غوثِ اعظم کا	(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)	۔

مُرِیْدِی لَا تَخَفْ کہہ کر تسلی دی غلاموں کو				۔

قیامت تک رہے بے خوف بندہ غوثِ اعظم کا 	(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)	۔
 (قبالہ بخشش ازخلیفہ اعلیٰ حضرت مولانا جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ رحمۃاللہ القوی)
اللہ تعالٰی کے خاص بندے
     حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ شبِ اسریٰ کے دُولھا،حبیبِ کبریا،مُشکل کُشا و حاجت روا عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے خَلْق کی حاجت روائی
کے لیے خاص فرمایا ہے،لوگ گھبرائے ہوئے اپنی حاجتیں ان کے پاس لاتے ہیں، یہ بندے عذابِ الٰہی سے امان میں ہیں۔
 (المعجم الکبیر، الحدیث ۱۳۳۳۴،ج۱۲،ص۲۷۴)
Flag Counter