تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ''کوئی بندہ میرے فرائض کی ادائیگی سے بڑھ کر کسی اور چیز سے میر ا تقرب حاصل نہیں کرسکتا۔(فرائض کے بعد پھر وہ ) نوافل سے مزید میرا قُرب حاصل کرتا جاتا ہے یہاں تک کہ میں اُسے محبوب بنالیتا ہوں تو میں اس کے کان بن جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے اور اس کی آنکھ بن جا تا ہوں جن سے وہ دیکھتا ہے اور اس کے ہا تھ بن جا تا ہوں جن سے وہ پکڑتا ہے اور اس کے پاؤں بن جا تا ہوں جن سے وہ چلتا ہے اور اگر وہ مجھ سے سوا ل کرے تو میں اسے ضرور عطا کرتا ہوں ۔'' (صحیح البخاری ،کتاب الرقاق،باب التواضع ،الحدیث ۶۵۰۲،ج۴،ص۲۴۸)