میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ویسے تو عام مسلمانوں کے بھی ہم پر حقوق ہیں اورہمیں اِن حقوق کو پورا بھی کرنا چاہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کے وَلی کے حقوق کاتوعام مسلمانوں کے مقابلے میں زیادہ خیال رکھنا چاہے اور اگر وہی اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ولی ہمارا مُرشد ہو تواُ س کے حُقُوق پورے کرنے میں اور بھی احتیاط کرنی چاہے۔اور وہ مُرشِد ہمارا استاذ بھی ہو، ہمیں سکھاتا ،ہماری تربیت کرتاہو،ہمیں ظاہر اور باطن کا علم بھی عطا کرتاہو۔ تو غور کیجئے کہ اُس کے کس قدر اِحسانات ہم پر ہوں گے اور کس قدر حقوق اُس شخصیت کے ہم پربڑھ جائیں گے ۔ الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اللہ تعالیٰ سے یہ حسنِ ظن ہے کہ اس نے ہمارے امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو وِلایَت کی بہت بڑی منزل عطا فرمائی ہے۔الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نہ صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مقبول ولی بلکہ ہمارے پیرو مرشد اور استاد بھی ہیں توسوچئے ہم پر کس قدر ہمارے پیر ومرشد، امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے حقوق لازم آتے ہیں۔ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّتْ فتاویٰ رضویہ