Brailvi Books

فیضانِ مُرشد
27 - 46
اُس کے تو وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں ۔چنانچہ بَھْجَۃُ الْاَسْرَار میں ہے پیر و ں کے پیر ، پیر دستگیر ،روشن ضمیر ،قُطبِ رَبّانی ،محبوبِ سُبحانی ،پیرِ لاثانی ،قندیلِ نورانی، شہبازِ لامکانی الشیخ ابو محمد سَیِّد عبدالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّ الرَّبَّانی کا فرمانِ بشارت نشان ہے ، مجھے ایک بہت بڑا رجسٹر دیا گیا جس میں میرے مصاحِبوں اور میرے قیامت تک ہونے والے مُریدوں کے نام درج تھے اور کہا گیا کہ یہ سارے افراد تمہارے حوالے کر دیے گئے ہیں۔فرماتے ہیں،میں نے دَاروغۂ جہنم سے اِسْتِفْسار کیا، کیا جہنم میں میرا کوئی مُرید بھی ہے؟اُنہوں نے جواب دیا ،''نہیں۔'' آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے مزید فرمایا،مجھے اپنے پرو:ر:د:گارعَزَّوَجَلَّ کی عزت و جلال کی قسم ! میرا دستِ حمایت میرے مُرید پر اِس طرح ہے جس طرح آسمان زمین پر سایہ کناں ہے۔اگر میرا مرید اچھا نہ بھی ہو تو کیا ہوا!الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ میں تو اچھا ہوں ۔مجھے اپنے پالنے والے عَزَّوَجَلَّ کی عزت و جلال کی قسم ! میں اُس وقت تک اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے نہ ہٹوں گاجب تک اپنے ایک ایک مرید کو داخلِ جنت نہ کروا لوں۔ سرکارِ بغداد،حضورِ غوثِ پا ک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میرے مُریدوں اور میرے دوستوں کو جنت میں داخل کریگا۔جو شخص میری طرف منسوب ہو اور میرا نام لے ،اللہ تعالیٰ اس کو قبول کریگا اور اس پر مہربانی