Brailvi Books

فیضانِ مُرشد
26 - 46
مُرْشِد پرقُربان
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قربان جائیے امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ پرکہ جنہوں نے ہم جیسے نِکَمّوں، نالائقوں ، گناہگاروں ،بدکاروں کو غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا غلام بنا دیا۔
جمیل قادری سو جان سے قربان مرشد پر

بنایاجس نے مجھ جیسے کوبندہ غوث اعظم کا 

(قبا لہ بخشش از: مولانا جمیل الرحمن قادری علیہ رحمۃ القوی)
     وہ غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہ جن کے دربار میں چور آتا توقُطب بنادیا کرتے ۔ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور غوث ِپاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی غلامی کے صدقے ہم ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنا ایمان سلامت لیکر جائیں گے۔
لےجاؤں گامیں ایماں،سُن لے لعین شیطاں 	تیرا چلے نہ چکّر،عطارؔ رہنما ہیں

آتش میں نہ جلوں گا، فردوس میں رہوں گا		جاؤں گا خلد کہہ کر، عطارؔ رہنما ہیں
قادِریوں کیلئے بِشارت کے بغدادی پھول
 (از رسالہ سانپ نُما جِن،ص ۲۵،۲۶ بحوالہ بَھْجَۃُ الْاَسْرَار و مَعدن الانوار)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جو غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا غلام بن جاتا ہے
Flag Counter