الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کواللہ تعالیٰ نے عظیم مقام عطا فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کی مزید محبت عطا فرمائے ۔ میرے پاس علماء و مشائخِ اہلسنّت کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تَعَالٰی کے بہت سارے تحریری بیانات موجود ہیں ،جن میں سے صرف چند کے تأثرات میں نے آپ کو پیش کیے ہیں ۔ وہ علماء و مشائخِ اہلسنّت کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تَعَالٰی جنہوں نے اپنے علم کا سکہ بٹھایا ہے ،میرے امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کوخِلافتیں، اِجازتیں اور سَنَدیں دیتے چلے جارہے ہیں کیونکہ یہ میرے امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے علم و عمل، تقویٰ و پرہیزگاری کوملاحظہ کررہے ہیں۔یہ مقام ہے امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا۔