Brailvi Books

فیضانِ مُرشد
18 - 46
پریشانی اور مایوسی میں مبتلا ہوئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پیر حضرت شیخ نجم الدین کُبرٰی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کہیں دُور دَراز مقام پر وضو فرما رہے تھے۔وہاں سے پیر صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے امام رازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو آواز دی کہ کہہ کیوں نہیں دیتا کہ میں نے خداعَزَّوَجَلَّ کو بے دلیل ایک مانا۔
 (ملفوظات ،حصہ چہارم ،ص۳۸۹تا۳۹۰)
مسلمان ہے عطارؔ تیری عطا سے 

ہو ایمان پرخاتمہ یاالٰہی عَزَّوَجَلَّ

(مناجاتِ عطاریہ)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مُرشِدِکامل کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیجئے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس حکایت سے معلوم ہوا کہ شیطان کے مکروفریب سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کسی مرشدِ کامل کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیا جائے ۔
مُرشِدِ کامل
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے اس پُرفتن دَور میں جبکہ ہر طرف بے راہ روی کا دور دورہ ہے ایک ایسی ہستی کا تذکرہ کرتاہوں جس کی بدولت اللہ تعالیٰ
Flag Counter