Brailvi Books

فیضانِ مُرشد
19 - 46
نے لاکھوں انسانوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپاکردیا۔ ان کو عوام و خواص امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔ امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عقائد و اعمال ،شریعت و طریقت ،تاریخ و سیرت ، طِبابت و رُوحانیت وغیرہ مختلف موضُوعات پر کئے گئے سوالات کے جَوابات پر مشتمل مدنی مذاکرے اوراصلاحی ،فقہی،روحانی و اخلاقی موضوعات سے معمور کثیر کیسٹ بیانات سُنیے ، بے شمار سُنّتوں کا مجموعہ فیضانِ سُنّت(تخریج شدہ) ، حج و عمرہ کے متعلق رفیق الحرمین اوربے شمار موضوعات پر دیگر کتب و رسائل کا مطالعہ کیجئے تو پتا چلے گا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کیسا علم عطا فرمایا ہے۔

    یہ دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا سَمُندر دیکھئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مردِ کامل کے ذریعے لاکھوں بے نمازیوں کو نمازی،فیشن پرستوں کوسُنّتوں کا عادی، فاسِقُوں کو متّقی بنا دیا ہے اوربدعقیدوں کو خوش عقیدگی، جاہِلوں کو علمِ دین کی روشنی،بے عملوں کو عمل کی پختگی،خشک مزاجوں کو لذتِ عشقِ مصطفوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ،بے باکوں کو خوفِ خداوندی عَزَّوَجَلّ اور لاکھوں اسلامی بہنوں کو زیورِ شرم و حیاء سے آراستہ و پیراستہ کیا ہے۔جامعاتُ المدینہ ،دارُالافتاء اہلِسُنّت،علماءِ کرام و مفتیانِ عِظام و