شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''وسوسے اور اُن کا علاج''میں نقل کرتے ہیں کہ امام فخر الدِّین رازی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْھَادِی کی نَزْع کا وقت جب قریب آیا تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس شیطان حاضر ہوا کیونکہ اُس وقت شیطان جان تو ڑ کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح اِس بندے کا ایمان سَلْب ہو جائے۔اگر اُس وقت وہ اِیمان سے پِھر گیاتو پِھر کبھی نہ لوٹ سکے گا۔شیطان نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے پوچھا کہ تم نے تمام عُمرْمُناظروں،بحثوں میں گزاری،خدا عَزَّوَجَلَّ کو بھیپہچانا؟ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:بے شک خداعَزَّوَجَلّ َایک ہے ۔ شیطان بولا،اِس پر کیا دلیل؟آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک دلیل پیش کی۔شیطان خبیث مُعَلِّمُ الْمَلَکُوْت(یعنی فِرِشتوں کا اُستاذ) رہ چکا ہے۔اُس نے وہ دلیل تو ڑ دی۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے دوسری دلیل قائم کی؟اُس خبیث نے وہ بھی توڑ دی۔یہاں تک کہ 360دلیلیں حضرتِ امام رازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے قائم کیں مگر اس لعین نے (اپنے زعمِ فاسد میں)سب توڑ دیں۔اب امام صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سخت