حضرت سیدنا اَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک شیطان اپنی چونچ آدمی کے دِل پر رکھے ہوئے ہے، جب آدمی خدا تعالیٰ کو یاد کرتا ہے ،شیطان دَبک(دَ۔بَک) یعنی بھاگ جاتا ہے اور جب آدمی (ذِکر سے ) غفلت کرتا ہے (بھول جاتا ہے)تو شیطان اُس کا دِل اپنے مُنْہ میں لے لیتا ہے ۔
( شعب الایمان ،الحدیث ۵۴۰،ج۱،ص۴۰۲)
شیطان کے مکرو فریب سے بچنے کا طریقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ جب آدمی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے تو شیطان کے مکر وفریب سے بچا رہتا ہے اور شیطان اس کو غافل نہیں کرپاتا ۔ جہاں انسان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غافل ہوا ،شیطان فوراً اُس کے دل میں وسوسے ڈالتاہے اور اُس کو بہکاتاہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر وقت اپنا ذکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔