Brailvi Books

فیضانِ مُرشد
14 - 46
   میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کیسا تَصرُّفْ تھاحضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کا ارشادِ مبارک ''بَہْجَۃُ الْاَسْرَار''میں ہے ،''کیا تمہیں معلوم نہیں کہ لوگوں کے دِل میرے ہاتھ میں ہیں ۔چاہوں تو اپنی طرف سے پھیر دوں اور چاہوں تو اپنی طرف متوجہ کرلوں۔''
 ( بہجۃ الاسرار،فصول من کلامہ مرصعا...الخ،ص۱۴۹)
کُنجیاں دِل کی خدا نے تجھے دیں ایسی کر	(عَزَّوَجَلَّ )

کہ یہ سینہ ہو محبت کا خزینہ تیرا	(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) 

(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فِرِشتوں کا تَصَرُّف
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرشتوں کو بھی دِلوں میں تَصرُّف کرنے کی قوت عطا فرمائی ہے جبھی تو فرشتے دِلوں میں اِلقائے خیرکرتے یعنی نیک ارادے ڈالتے اور بُرے خیالات سے بچاتے ہیں ۔چنانچہ حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار ،مکے مدینے کے تاجدار، دوعالم کے مالک و مختار بعطائے پروردگار، غیبوں پر خبر دار عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter