Brailvi Books

فیضانِ مُرشد
13 - 46
منع کرتا ہوں ،نہیں مانتا۔''حضور(رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے مجھ سے فرمایا:ا ے عمر!تم نے علمِ کلام میں کون کون سی کتابیں حفظ کی ہیں؟ میں نے عرض کی: ''فُلاں فُلاں کتابیں۔'' (یہ سُن کر)حضوررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دستِ مبارک میرے سینے پر پھیرا، خدا تعالیٰ کی قسم! ہاتھ ہٹنے نہ پائے تھے کہ مجھے ان کتابوں سے ایک لفظ بھی یاد نہ رہا،اور ان کے تمام مَطَالِب اللہ تعالیٰ نے مجھے بھُلا دئیے،ہاں ! اللہ تعالیٰ نے میرے سینے میں فوراً علمِ لَدُّنی ٢؎ بھر دیا، تو میں حضورِ غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے علمِ الٰہی٣؎ عَزَّوَجَلَّ کا گویا ہو کر اُٹھا (یعنی علمِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کو تسلیم کر کے اُٹھا) اور حضورِ غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے فرمایا:'' مُلکِ عِراق میں سب سے پہلے نامور تم ہوگے یعنی تمہارے بعد عِراق بھر میں کوئی اس درجہ شہر ت کو نہ پہنچے گا ۔''اس کے بعد امام شیخُ الشُّیُوخ سہروردی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:حضرت شیخ عبدالقادر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بادشاہِ طریق(یعنی طریقت
کے بادشاہ) ہیں اور تمام عالم میں یقینا تصرف فرمانے والے۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ
 ( بہجۃ الاسرار،فصول من کلامہ مرصعا...الخ،ص۷۰)
Flag Counter