سے ہوتا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ عوام سے کسی کو چُن کر ان کی تعداد پوری فرمادیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان اولیاء ِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کے صدقے اپنی ولایت کی خیرات عطا فرمادے۔
تو اپنی ولایت کی خیرات دے دے
وسیلہ میرے غوث کا یا الٰہی(عَزَّوَجَلَّ)
(مُناجاتِ عطاریہ از امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ)
تمام عالَم میں تصرف فرمانے والے
سردارِسلسلۂ سہروردیہ حضرت شیخُ الشُّیُوخ ،شہابُ الحقِّ وَ الدِّین عمر سہروردی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں کہ مجھے علمِ کلام کا بہت شوق تھا،میں نے اسکی