Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
81 - 118
اَلْحَدِیْثُ السادس والعشرون صابرہ ماں کو جنت کی بشارت
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ مَا مِنْ مُسْلِمَیْنِ یَتَوَفّٰی لَھُمَاثَلَاثَۃُ، اِلَّا اَدْخَلَھُمَا اللہُ الْجَنَّۃَبِفَضْلِ رَحْمَتِہٖ اِیَّاھُمَا فَقَالُوْا یَارَسُوْلَ اللہِ أَوِاثْنَانِ قَالَ أوِ اثْنَانِ قَالُوْا أَوْوَاحِدٌ قَالَ أَوْوَاحِدٌ ثُمَّ قَالَ وَ الَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ اِنَّ السِّقْطَ  لَیَجُرُّ أُمَّہٗ بسَرَرِہٖ اِلَی الْجَنَّۃِ اِذَااحْتَسِبَتْہُ
حضرت معاذ بن جبل سے(روایت ہے) کہا(انہوں نے) فرمایا اللہ کے رسول(نے)نہیں(ہیں) دوایسے مسلمان (کہ) فوت ہوجائیں ان دونوں کے تین(بچے) مگریہ کہ داخل کریگا ان دونوں کو اللہ تعالیٰ جنت (میں)اپنی رحمت کے فضل سے خاص ان دو کو توعرض کیا انہوں(صحابہ)نے اے اللہ کے رسول یادو(بچے فوت ہوجائیں) فرمایا اللہ کے رسول(نے) یادو(بچے فوت ہوجائیں) توعرض کیاانہوں(صحابہ)نے یاایک (بچہ)فرمایااللہ کے رسول(نے) یاایک(بچہ) پھرفرمایااللہ کے رسول (نے)قسم ہے اس ذات کی جسکے ہاتھ میں میری جان ہے بیشک کچا بچہ ضرور کھینچے گا اپنی ماں(کو) نارو(ناف)کے ذریعے جنت کی طرف جب کہ

(ماں)ثواب کی طالب ہوئی ہواس تکلیف پر
Flag Counter