Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
8 - 118
آپ دامت برکاتہم العالیہ کی کوششوں کا ثمرہ ہے کہ بابُ المدینہ کراچی سے اُٹھنے والی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دیکھتے ہی دیکھتے بابُ الاسلام(سندھ)، پنجاب ،سرحد،کشمیر ، بلوچستان اور پھرملک سے باہر ہند،بنگلہ دیش،عرب امارات،سی لنکا،برطانیہ، آسٹریلیا،کوریا،جنوبی افریقہ یہاں تک کہ(تادمِ تحریر) دُنیا کے تقریباً 63ممالک تک پہنچ گئی۔ہزاروں مقامات پر سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماعات ہورہے ہیں اور سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے والے بے شمار مبلغین اِس مقدس جذبے کے تحت اصلاح ِ امت کے کاموں میں مصروف ہیں کہ ''مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ''
اللہ عزوجل کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں 

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو
     اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج دعوتِ اسلامی 30سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمت کررہی ہے ،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے دریائے فیض سے جہاں اسلامی بھائی مستفیض ہوتے وہیں اسلامی بہنیں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔الحمدللہ عزوجل! اِسلامی بہنوں کے بھی شرعی پردہ کے ساتھ مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتِماعات ہوتے ہیں۔ لاتعدادبے عمل اسلامی بہنیں باعمل ،نَمازی اور مَدَنی بُرقَعَوں کی پابند بن چکی ہیں ۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباً روزانہ ہزاروں مدارس
Flag Counter