اس کے بعد ہرحدیث کی مختصر وضاحت درج ہے ۔ضرورتاً شرعی مسائل بھی لکھ دئيے گئے ہیں۔وضاحت کے بعد فکرِ مدینہ کے عنوان سے شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مدنی انعامات کی روشنی میں خود احتسابی کی مَدَنی سوچ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان سب سے آخر میں دعابھی لکھ دی ہے ۔
اہلِ علم پر مخفی نہیں احادیث کا ترجمہ اور پھر اس کی وضاحت بے حدمشکل کام ہے کیونکہ حدیث تفصیلاتِ عقائد اور احکامِ شرعیہ کے استنباط کا شرعی ماخذ بھی ہے۔ اگر ترجمہ ووضاحت کرنے والے سے ذرا بھی چُوک ہوگئی توکچھ بعید نہیں کہ شارعِ اسلام صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّمکا مقصود ہی ادا ہونے سے رہ جائے ۔چنانچہ بربنائے احتیاط 'ترجمہ ووضاحت کے سلسلے میں اپنے اسلاف رحمہم اللہ کی کتب مثلاً مرقاۃ المفاتیح ،مراٰۃ المناجیح ،اشعۃ اللمعات ،نزھۃ القاری ،شرح مسلم للنووی اور بہارِ شریعت کو پیشِ نظر رکھا گیا ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ساری دنیا میں ''نیکی کی دعوت ''کو عام کرنے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی شب وروز کوشاں ہے۔ اس مَدَنی تحریک کی بنیاد شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے رکھی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ !یہ