بنام مدرسۃ المدینہ (برائے بالغات)بھی لگائے جاتے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق فقط (باب المدینہ کراچی)میں اسلامی بہنوں کے تقریباً2000 مدرسے روزانہ لگتے ہیں جن میں اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ،نماز اور سنتوں کی مفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔ اسلامی بہنوں کو جامِعۃُ المدینہ للبنات'' میں عالمہ کورس اور شریعت کورس کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔تادمِ تحریر پاکستان بھر میں اسلامی بھائیوں اور بہنوں کے الگ الگ تقریباً 100جامعات المدینہ قائم کئے جاچکے ہیں۔اسلامی بہنوں کو ضَروریاتِ دین سے رُوشَناس کروانے کے لئے اپنی نوعیّت کامُنفرِد '' فیضانِ قرآن وحدیث کورس ''بھی شروع کیا گیا ہے ۔اسلامی بھائیوں میں بھی یہ کورس جاری ہے۔ ''فیضانِ چہل احادیث'' کتاب بھی بنیادی طور پر اسی کورس کے لئے تیار کی گئی ہے لیکن دیگر اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں بھی اس کتاب سے یکساں مستفید ہوسکتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی ا للہ تعالیٰ علیہ وسلم
شعبہ اصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )