Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
72 - 118
اَلْحَدِیْثُ الثالثُ وَّ الْعِشْرُوْن 	سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک
عَنْ عُرْوَۃَبْنِ الزُّبَیْر قَالَ کَانَ بِالْمَدِیْنَۃِ رَجُلَانِ أَحَدُھُمَا یَلْحَدُ وَالْاٰخَرُ لَایَلْحَدُ فَقَالُوْا أَیُّھُمَا

جَآء أَوَّلًا عَمِلَ عَمَلَہٗ فَجَآء الَّذِیْ یَلْحَدُ فَلَحَدَ لِرَسُوْلِ اللہِ(عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم)
عروہ بن زبیر سے(روایت ہے) کہا(انہوں نے) تھے مدینہ شریف میں دو آدمی ان دونوں میں سے ایک لحد(یعنی بغلی قبر)کھودتے تھے اور دوسرے لحد نہیں کھودتے تھے تو کہا انہوں(صحابہ)نے ان دونوں میں سے جو آیا پہلے وہ اپنا کام کریگا تو آئے وہ جو لحد(قبر)کھودتے تھے تو لحد بنائی انہوں نے اللہ کے رسول(عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)کیلئے
بامحاورہ ترجمہ: حضرت عُروہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا کہ مدینہ شریف میں دو آدمی قبر کھوداکرتے تھے ،ایک لحد یعنی بغلی کھودتے تھے اور دوسرے لحد نہیں کھودتے تھے(بلکہ شق یعنی صندوقی قبر بناتے تھے)اللہ کے رسو ل عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے وصال پر صحابہ نے آپس میں طے کیا کہ جو ان دونوں میں سے پہلے آئیگا وہ اپنا کام کریگا۔تو پہلے وہ صحابی آئے جو لحد کھودا کرتے تھے تو انہوں نے سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کیلئے بغلی قبر تیا رکی۔
(مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الجنائز،باب دفن المیّت،فصل الثانی،الحدیث۱۷۰۰،ج۱،ص۳۲۳)
Flag Counter