Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
71 - 118
مرنا ہے، نہ معلوم ہمارا کیا حال ہو ،بے دین کی برائی ضرور کرے تاکہ لوگ بے دینی سے بچیں،یزید و حجّاج وغیرہ کو آج بھی برا کہا جاتا ہے کیونکہ یہ فسّاق ہیں، ان کا فسق ظاہر کرو تاکہ (لوگ) ان جیسے کا موں سے بچیں۔
 (مراٰۃ المناجیح، ج ۲،ص۴۸۱)
    کُفّار کی بُرائیاں بیان کرنی جائز ہیں اگر چہ وہ مرگئے ہوں البتہ اگر مرنے والے کفار کے اہل و عیال مسلمان ہوں اور ان کافر ماں باپ کی بُرائی کرنے سے انہیں ایذا پہنچے تو اس سے بچنا ضروری ہے کہ اب یہ ایذا ے مُسلِم ہے اور مسلمان کو ایذا دینا جائز نہیں۔
 (نزھۃ القاری،ج۲،ص۸۸۶)
فکرِ مدینہ:
    کیاآج آپ نے جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، حسد ، تکبر اوروعدہ خلافی سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کی؟
دعا:

    یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں زبان کی حفاظت کی توفیق عطا فرما ۔ یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا ۔یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ  محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Flag Counter