خَیْرُالْھَدْی ھَدْیُ مُحَمَّدٍ
یعنی بہترین راستہ محمد(صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہ وسلم)کا راستہ ہے۔اَوْکَمَا قَالَ
(الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،باب الاعتصام بالسنہ...الخ، الحدیث ۱۰،ج۱،ص۱۰۶ ملخّصاً)
یقینا نبی کریم رء و ف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے فرامین عظیمہ میں ہمارے لئے نصیحتوں کے انمول خزانے پنہاں ہیں ۔ زیرِ نظر کتاب ''فیضانِ چہل احادیث'' میں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّمکے 40ارشادات عالیہ پیش کئے گئے ہیں جن کا انتخاب مختلف کتب ِ احادیث سے کیا گیا ہے۔اس کتاب کا اسلوب کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے اصل عربی عبارت مُنْدَرَج ہے پھر طلبہ وطالبات کے لئے اس کا تحت اللفظ ترجمہ پیش کرنے کے بعددیگر اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی آسانی کے لئے بامحاورہ ترجمہ بھی تحریر کردیا گیا ہے ۔ ہر حدیث کا ماخذ جلدوصفحہ نمبر،باب اور رقم الحدیث کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔