| فیضانِ چہل احادیث |
عَنِ ابْن عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ اِلْبِسُوْا مِنْ ثِیَابکُمْ الْبَیَاضَ فَاِنَّھَا مِنْ خَیْر ثِیَابِکُمْ وَکَفِّنُوْا فِیْھَا مَوْتَاکُمْ
حضرت ابن عباس سے(روایت ہے) کہا(انہوں نے) فرمایا اللہ کے رسول(نے) پہنو تم سب اپنے کپڑوں میں سے سفید بیشک یہ (سفید کپڑے) تمہارے بہترکپڑے ہیں اور کفناؤ تم ان(کپڑوں)میں اپنے مُردوں (کو)
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسو ل عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ تم لوگ سفید کپڑے پہنا کر و اسلئے کہ وہ عمدہ قسم کے کپڑے ہیں اور سفید کپڑوں میں اپنے مردوں کو کفنایا کرو۔
(جامع الترمذی،کتاب الجنائز،باب مایستحب من الاکفان،الحدیث۹۹۶،ج۲،ص۳۰۱)
وضاحت:
یہ حکم استحبابی ہے کہ زندوں اور مُردوں کے لیے سفید کپڑا مستحب ہے ورنہ عورت میت کے لیے ریشمی،سوتی، سرخ پیلا ہر طرح کا کفن جائز ہے اگرچہ بہتر سفید اور سوتی ہے۔
(مراٰۃ المناجیح،ج ۲،ص۴۶۳)
جو کپڑا زندگی میں پہن سکتا ہے اس کا کفن دیا جاسکتا ہے اور جوزندگی میں ناجائز اس کا کفن بھی ناجائز ۔میت کوکفن دینا فرضِ کفا یہ ہے۔کفن کے تین درجے ہیں۔
( 1) ضرورت (2) کفایت (3)سنت