عور ت کیلئے کفنِ سنت: پانچ کپڑے ہیں۔
(1)لفافہ (2)اِزار (3)قمیص (4)اوڑھنی (5)سینہ بند
عورت کیلئے کفنِ کفایت: تین کپڑے ہیں۔
(1)لفافہ (2)اِزار (3)اوڑھنی یا
(1)لفافہ (2)قمیص (3)اوڑھنی
مرد و عورت کیلئے کفنِ ضرورت: کفنِ ضرورت دونوں کیلئے یہ کہ جو میسرآئے اور کم از کم اتنا تو ہو کہ سارا بدن ڈھک جائے۔
(1)لفافہ(یعنی چادر): میت کے قد سے اتنی بڑی ہو کہ دونوں طرف باندھ سکیں۔
(2)اِزار(یعنی تہ بند): چوٹی سے قدم تک یعنی لفافہ سے اتنا چھوٹا جو بندش کیلئے زیادہ تھا۔
(3)قمیص(یعنی کفنی):گردن سے گھٹنوں کے نیچے تک اور یہ آگے اور پیچھے دونوں طرف برابر ہو اس میں چاک اور آستینیں نہ ہوں۔مرد کی کفنی کندھوں پر چیریں اور عورت کیلئے سینے کی طرف۔
(4)اوڑھنی: تین ہاتھ کی ہونی چاہیے یعنی ڈیڑھ گز۔
(5)سینہ بند: پستان سے ناف تک اور بہتر یہ ہے کہ ران تک ہو۔
(بہار شریعت حصہ۴،ص۱۶۶،۱۶۸)