صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی اپنی مایہ ناز تالیف بہار شریعت میں لکھتے ہیں : جانکنی کی حالت میں جب تک روح گلے کو نہ آئی( ہو) مرنے والے کو تلقین کریں یعنی اس کے پاس بلند آواز سے
اَشْھَدُ اَنْ لَّآاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللہِ
پڑھیں مگراسے ( یعنی مرنے والے کو) اس کے کہنے کا حکم نہ کریں۔جب اس (یعنی مرنے والے ) نے کلمہ پڑھ لیا تو تلقین موقوف کردیں۔ہاں اگر کلمہ پڑھنے کے بعد ا س نے کوئی بات کی تو پھر تلقین کریں کہ اس کا آخر کلام
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ہو۔
دعا:
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں ایمان کی سلامتی عطا فرما۔ یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا ۔ یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم