Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
65 - 118
الحدیث الْعِشْرُوْنَ     موت کے وقت تلقین
عَنْ أَبیْ سَعِیْدنِ الخدْرِیْ یَقُوْلُ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ لَقِّنُوْا مَوْتَاکُمْ  قولَ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ
حضرت ابو سعید خدری سے (روایت ہے)کہا (انہوں نے) فرمایا اللہ کے رسول(نے) تلقین کرو تم اپنے مرنے والوں کوکلمہ طیبہ کی
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابو سعیدخُدری سے روایت ہے، کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اپنے مرنے والوں کو کلمہ طیبہ کی تلقین کرو۔
(سنن ابی داود،کتاب الجنائز، باب فی التلقین، الحدیث۳۱۱۷،ج۳،ص۲۵۵)
وضاحت:
     کلمہ طیبہ سکھانے کا یہ حکم استحبابی ہے اوریہی جمہور علماء کا مذہب ہے۔ اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جو مررہا ہو اسے کلمہ سکھاؤ اس طرح کہ اسکے پاس بلند آواز سے کلمہ پڑھو اسکا حکم نہ دو کیونکہ حدیث شریف میں ہے کہ جس کا آخری کلام لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ ہو وہ جنتی ہے۔
 (المستدرک للحاکم،کتاب الدعاء...الخ،باب من کان آخر کلامہ...الخ، الحدیث۱۸۸۵،ج۲،ص۱۷۵)
خیال رہے کہ اگر مومن بوقت موت کلمہ نہ پڑھ سکے جیسے بیہوش یا شہید وغیرہ تو وہ ایمان پر ہی مرا کہ زندگی میں مومن تھا لہٰذا اب بھی مومن بلکہ اگر نزع کی غشی میں اسکے منہ سے کلمہ کفر سنا جائے تب بھی وہ مومن ہی ہو گا اسکا کفن دفن نماز سب کچھ ہوگی،کیونکہ غشی کی حالت کا اِرتداد معتبر نہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ مرتے وقت کلمہ پڑھانا اس حدیث مذکورہ پر عمل کے لیے ہے نہ کہ اسے مسلمان بنانے
Flag Counter