| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ مَآ اَنْزَلَ اللہُ دَآءً اِلَّا اَنْزَلَ لَہٗ شِفَآء
حضرت ابوہریرہ سے(روایت ہے)کہا (انہوں نے)فرمایااللہ کے رسول(نے)نہیں اُتاری(پیداکی) اللہ (نے)کوئی بیماری مگر اُتاری ہے(پیدا کی ہے)اس(بیماری)کیلئےشِفا
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہ اللہ کے رسول عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالی نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں فرمائی جس کیلئے شِفا(یعنی دوا)نہ اتاری ہو۔
(صحیح البخاری،کتاب الطب،با ب ماانزل اللہ...الخ، الحدیث ۵۶۷۸ ، ج۴، ص۱۶)
وضاحت:
دواشفا کے لئے علت نہیں ہے ،شفا اللہ تعالیٰ کے اذن سے ہے ۔موت اور بڑھاپے کے سوا ہر مرض کی دوا ہے ۔جب اللہ عزوجل کسی کو شفادینا چاہتا ہے تو طبیب کا دماغ اس کی دوا تک پہنچ جاتا ہے ورنہ طبیب کا دماغ الٹا چلتا ہے اور وہ علاج غلط کرتا ہے ۔
(اشعۃ اللمعات ،ج۳،ص۶۳۹ و مراٰۃ المناجیح ،ج۶،ص۲۱۴)
صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنیفرماتے ہیں کہ دوا یعنی علاج