| فیضانِ چہل احادیث |
حدیث پاک میں مذکور دعا پڑھنے پر شفایابی کایہ حکم تغلیبی ہے یعنی اکثر شفا ہوگی یا مطلب یہ ہے کہ اگر اس عمل کے تمام شرائط جمع ہوں تو بفضلہ تعالیٰ ضرور شفا ہوگی ۔اگر کبھی شفا نہ ہو تو سمجھو کہ ہماری طرف سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے اللہ ورسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سچے ہیں ۔اس (حدیث)سے معلوم ہوا کہ موت کا علاج نہیں ۔ مرقاۃ میں ہے کہ اگر قریب المرگ پر یہ دعا پڑھی جائے تو ان شاء اللہ عزوجل اس کی جان کنی آسان ہو گی اور ایمان پر خاتمہ نصیب ہوگا ۔غرضیکہ دعارائیگاں نہ جائے گی شفائے ظاہر نہ ہو تو شفائے باطن ہو گی ان شآء اللہ عزوجل ۔
(ماخوذ از مراٰۃ المناجیح ،ج۲،ص۴۱۶)
دعا:
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں عیادتِ مریض کے وقت یہ دعا پڑھنے کی توفیق عطا فرما ۔ یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا ۔ یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم