| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ ابْن عَبَّاس قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ مَا مِنْ مُّسْلِمِ یَّعُوْدُ مُسْلِمًا فَیَقُوْلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أَسْأَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْش الْعَظِیْم أَنْ یَّشْفِیَکَ اِلَّا شُفِیَ اِلَّا أَنْ یَّکُوْنَ قَدْ حَضَرَ أَجَلُہٗ
حضرت ابن عباس سے(روایت ہے)کہا(انہوں نے)فرمایااللہ کے رسول(نے)نہیں ہےکوئی مسلمان (جو)عیادت کرتا ہےکسی مسلمان(کی) اور کہتا ہےسات بارمیں سوال کرتا ہوں اللہ(سے)جوعظمت والاعرشِ عظیم کا رب کہ وہ (اللہ)شفا دے تجھ کو مگرشفادی جائے گی سوائےاس کے کہ آجائےاسکا وقت(موت)
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے، کہ اللہ کے رسول عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جو مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کو جائے اور سات بار یہ دعا پڑھے
أَسْأَ لُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ أَ نْ یَّشْفِیَکَ
(میں اللہ عظمت والے سے دعا کرتا ہوں جو عرشِ عظیم کا ربّ ہے کہ تجھے شِفا دے)اگر موت کا وقت نہیں آگیا ہے تو اسے ضرورشِفا ہوگی۔
(مشکوۃ المصابیح، کتاب الجنائز،باب عیادۃ المریض،الحدیث ۱۵۵۳،ج۱،ص۲۹۸)