| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ مُحَمَّدِ نِ بْنِ خَالِدِنِ السُّلَمِیَّ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہٖ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ اِنَّ الْعَبْدَ اِذَا سَبَقَتْ لَہٗمِنَ اللہِ مَنْزلَۃُ لَمْ یَبْلُغْھَا بعَمَلِہٖ ابْتَلَاہُ اللہُ فِیْ جَسَدِہٖ أَوْ فِیْ مَالِہٖ أَوْفِیْ وَلَدِہٖ ثُمَّ صَبَّرَہٗ الَّتِیْ سَبَقَتْ لَہٗ مِنَ اللہِ
محمد بن خالد سلمی سے(روایت ہے)(وہ)اپنے والد سے (وہ)اپنے دادا سے( روایت کرتے ہیں) فرمایا اللہ کے رسول(نے)بیشک بندہ جب مقدر ہوتی ہے اس (بندے)کیلئے اللہ کی طرف سے ایسی منزلت جس تک وہ نہیں پہنچ سکتا اپنے عمل سے توآزمائش میں مبتلا کرتا ہے اس (بندے کو)اللہ اس(بندے)کے جسم میں یا اسکے مال میں یا اسکی اولاد میں پھرصبر عطا فرماتا ہے اسے اس(آزمائش) پریہاں تک کہ پہنچا دیتا ہے(اللہ)اس(بندے کو)اس مرتبہ تک جو مقدر ہوچکا ہے اس(بندے)کیلئے اللہ کی طرف سے
بامحاورہ ترجمہ: حضرت محمد بن خالد سلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہما اپنے والدِ محترم کے واسطے سے اپنےدادا سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:بندہ کیلئے علم الٰہی میں جب کوئی مرتبۂ کمال مقدر ہوتا ہے اور وہ اپنے عمل سے