(۵) حدیثِ پاک میں ہے ، جب تم میں سے کسی کو بخار آجائے تو اُس پر تین دن تک صبح کے وَقت ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارے جائیں۔
(اَلْمُسْتَدْرَک لِلحاکِم ج ۴ ص ۲۲۳ الحدیث ۷۴۳۸)
(فیضانِ سنت (جلد اوّل)باب فیضان بسم اللہ،ص۶۴)
دعا:
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں بخار بلکہ ہر بیماری میں اس کے فضائل پیشِ نظر رکھتے ہوئے صبر کی توفیق عطا فرما ۔ یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا ۔ یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بلاحِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم