لَا یَرَوْنَ فِیۡہَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْہَرِیۡرًا
(ترجَمَہ کنزالایمان: نہ اس میں دھوپ دیکھیں گے نہ ٹھٹھر ( یعنی سردی ) پ ۲۹ اَلدَّھْر ۱۳) یہ آیت کریمہ سات بار( اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر دم کیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بخار کی شدّت میں نُمایاں کمی محسوس ہو گی اور مریض سُکون محسوس کریگا۔ (ترجمہ : پڑھنے کی ضَرورت نہیں)
(۲)حضرتِ سیِّدُنا اما م جعفر صادِق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، سورۃُ الفاتحہ 40 بار ( اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر پانی پر دم کر کے بخار والے کے منہ پر چھینٹے ماریئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوجَلَّ بُخار چلا جائے گا۔
(۳)سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدارصلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بخار تھا توحضرتِ سیِّدُنا جبرئیلِ ا مین علیہ الصلوٰۃ والسلام نے یہ دعاء پڑھ کر دم کیا تھا :
بِسْمِ اﷲِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شیءٍ یُّؤْ ذِ یْکَ وَ مِنْ شَرِّ کُلِّ