Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
40 - 118
کہنا سخت جرم ہے ۔
(مراٰۃ المناجیح ،ج۲،ص۴۳۰)
    دیگربیماریاں جسم کے ایک یا دوحصوں تک محدود رہتی ہیں جبکہ بخار سر سے پاؤں تک ہر رگ میں اثر کرتا ہے ،لہٰذایہ سارے جسم کی خطاؤں اور گناہوں کو معاف کرائے گا ۔
(ماخوذ ازمراٰۃ المناجیح ،ج۲،ص۴۱۳)
    ایک اور حدیث میں ہےکہ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رحمتِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو فرماتے ہو ے سنا،''جومسلمان بخار اور دردِ سر میں مبتلا ہوااور اس کے سر پر احد پہاڑسے زیادہ گناہ ہوں جب یہ اسے چھوڑتے ہیں تو اس کے سر پر رائی کے دانہ برابر گناہ نہیں ہوتے ۔''
(مسند احمد بن حنبل ،مسند ابودَرْدَاء، الحدیث ۲۱۷۹۵، ج۸، ص ۱۷۲)
     حضرتِ سیدنا حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ مسلمان کے ایک رات بخار میں مبتلا ہونے کو اس کے تمام گناہوں کا کفّارہ بنا دیتا ہے ۔
(التر غیب والتر ھیب ، کتاب الجنائز ، باب التر غیب فی الصبر...الخ ،الحدیث۷۸ ،ج۴ ،ص ۱۵۳)
    اور حضرتِ سیدنا ابی بن کَعْب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی: ''یا رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم !بخار کا ثواب کیا ہے ؟''ارشاد فرمایا: ''جب تک بخار میں مبتلاشخص کے قد م میں درد رہتا ہے اور اس کی رگ پھڑکتی رہتی ہے اسے اسکے عو ض نیکیاں ملتی رہتی ہیں۔'' توحضرتِ سیدنا ابی بن کَعْب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دعا کی : ''اے اللہ عزوجل !میں تجھ سے ایسے بخار کا سوال کرتا ہوں جو مجھے تیری راہ میں جہاد کرنے، تیرے گھر اور تیرے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی مسجد شریف کی طرف
Flag Counter