| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ ذُکِرَتِ الْحُمَّی عِنْدَرَسُوْلِ اللہِ فَسَبَّھَا رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِیُّ لَاتَسُبَّھَا فِاِنَّھَا تَنْفِی الذُّنُوْبَ کَمَا تَنْفِی النَّارُ خَبَثَ الْحَدِیْدِ
(روایت ہے)حضرت ابوہریرہ سے کہا(انہوں نے) ذکر کیاگیا بخارکا اللہ کے رسول کے سامنے تو بُرا کہااس(بخار)کوایک شخص(نے)تو فرمایا نبی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) نے نہ بُرا کہواس(بخار)کو پس بیشک یہ(بخار) دورکرتا ہے گناہوں(کو)جیسےدور کرتی ہے آگ لوہے کے میل(کو)
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے حضور بخار کا ذکر کیا گیا تو ایک شخص نے بخار کو بُرا کہا تو نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:بخار کو بُرا نہ کہو اس لئے کہ یہ توگناہوں سے اس طرح پاک کردیتا ہے جیسے آگ لوہے کے میل کو دور کردیتی ہے۔
(سنن ابن ماجہ،کتاب الطب،باب الحمیٰ،الحدیث۳۴۶۹،ج۴،ص۱۰۴)
وضاحت:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ربِ کائنات عزوجل کی بھیجی ہوئی بیماریوں کو بُرا