Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
37 - 118
لئے تھوڑی سی تکلیف بھی اس کے گناہوں کا کفّارہ ہے ۔تکالیف اور بیماری وغیرہ کی فضیلت پر چند مزید احادیث ِ مبارکہ ملاحظہ ہوں:
    (1) حضرتِ سیدتنا عا شہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ سرورِ کونین، ہم غریبوں کے دل کے چین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' جب مومن بیمارہوتا ہے تو اللہ عزوجل اسے گناہوں سے ایسا پاک کردیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے زنگ کو صاف کردیتی ہے ۔''
 (التر غیب و التر ھیب ،کتاب الجنائز ، باب التر غیب فی الصبر ،الحدیث ۴۲ ،ج۴ ،ص ۱۴۶)
    (2)حضرتِ سیدنا اَسَدبن کُرْزرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رحمتِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' مریض کے گناہ اس طرح جھڑتے ہیں جیسے درخت کے پتے جھڑتے ہیں ۔''
 (التر غیب والترھیب ،کتاب الجنائز ،باب التر غیب فی الصبر ،الحدیث ۵۶، ج ۴ ، ص ۱۴۸)
    (3)حضرتِ سیدنا ابن مسعو د رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسولِ اکرم ،نورِ مجسم ،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' مومن پر تعجب ہے کہ وہ بیماری سے ڈرتا ہے، اگر وہ جان لیتا کہ بیماری میں اُس کے لئے کیا ہے؟ تو ساری زندگی بیمار رہنا پسند کرتا۔'' پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا یا اور مسکرانے لگے۔ عرض کیا گیا ،''یارسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم! آپ نے آسمان کی طرف سر اٹھاکرتبسم کیوں فرمایا ؟''ارشاد فرمایا،'' میں دو فرشتوں پر حیران ہوں کہ وہ دونوں ایک بندے کو ایک مسجد میں تلاش کررہے تھے جس میں وہ نماز پڑھا کرتا تھا، جب انہوں نے اسے نہ پایا تو لوٹ گئے اور عرض کیا ،''یارب عزوجل! ہم تیرے فلاں بندے کے دن اوررات میں کئے ہوئے اعمال لکھتے تھے پھر ہم نے
Flag Counter