حضرت ابوسعید خدری نبی(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)سے روایت کرتے ہیں کہ فرمایا نہیں پہنچتی ہے
مسلمان(کو)کوئی تکلیف اور نہ کوئی بیماریاور نہ کوئی فکر اور نہ کوئی ملال اور نہ کوئی اذیت اور نہ کوئی غم
یہاں تک کہ کاٹنا جو چبھتاہے اسے مگرمٹاتا ہے ان(مصیبتوں)کے سبب سے اس(مسلمان)کی خطائیں
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،کہ اللہ عزوجل کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:مسلمان کو کوئی تکلیف،فکر،بیماری ،ملال ، اذیت اورکوئی غم نہیں پہنچتا یہاں تک کہ کانٹا جو اسے چبھے مگر اللہ تعالیٰ ان کے سبب اس کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔