فیضانِ چہل احادیث |
احاد یث مبارکہ میں ارشاد ہواہے کہ: تقدیرِ الٰہی عزوجل کو جھٹلانے والے اس اُمّت کے مجوسی ہیں،(یہ) اگر بیمار پڑیں تو ان کی عیادت نہ کرو،اگر مرجائیں توان کے جنازے میں شریک نہ ہو،ان سے ملاقات ہوتو انہیں سلام نہ کرو۔(سنن ابن ماجہ،کتاب السنۃ،باب فی القدر،الحدیث۹۲،ج۱ ،ص۷۰) بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے لئے اصحاب واصہار پسند کئے اور قریب ایک قوم آئے گی کہ انہیں برا کہے گی اور ان کی شان گھٹائے گی تم ان کے پاس مت بیٹھنا ،نہ ان کے ساتھ پانی پینانہ کھاناکھانا،نہ شادی بیاہ کرنا۔
(کتاب الضعفاء للعقیلی،الحدیث۱۵۴،ج۱،ص۱۴۴)
ان کے جنازے کی نماز نہ پڑھو اور نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو۔
(العلل المتناھیۃ،کتاب السنۃو ذم البدع،باب ذم الرافضۃ،الحدیث۲۶۰،ج۱،ص۱۶۸)
دعا: یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں ایمان کی سلامتی نصیب فرما یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں بدمذہبو ں کی صحبت سے بچنے کی توفیق عطا فرما ۔ یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں سُنّی علماء دامت فیوضہم کی کتب کے مطالعے کا ذوق عطا فرما۔ یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم