فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ مَنْ تَمَسَّکَ بسُنَّتِیْ عِنْدَفَسَادِأُمَّتِیْ فَلَہٗ أَجْرُ مِائَۃِ شَھِیْدٍ
(روایت ہے)حضرت ابوہریرہ سے کہا(انہوں نے کہ) فرمایا اللہ کے رسول(نے) جس نے مضبوطی سے تھامے رکھا میری سنت کو میری امت کے فساد کے وقت تو اس کیلئے(ہے)ثواب سو شہیدوں(کا) بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،کہ اللہ کے رسول عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جو شخص فسادِ امت کے وقت میری سنت پر عمل کریگا اس کو سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔
(مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام،الحدیث۱۷۶،ج۱،ص۵۵)
وضاحت:
فسادِ اُمت سے سنّت چھوڑ دینااور اس میں کمی وکوتاہی کرنا مراد ہے ۔اور سوشہید کے لفظ سے اس کی طرف اشارہ ہے کہ ایسے وقت میں سنّت پر عمل بڑی مشقت اور جدوجہد سے ہوسکے گا لیکن اس کی فضیلت اور ثواب بہت زیادہ ہوگا ۔(اشعۃ اللمعات،ج۱،ص۱۵۵) شہید کا ثواب کتنا ہے اسے اس فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے سمجھئے ،چنانچہ