Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
23 - 118
اَلْحَدِیْثُ الْخَامِسُ     بد مذہب کی توقیرکرنا کیسا؟
عَنْ اِبْرَاہِیْمَ ابْنِ مَیْسَرَۃَ قَالَ  قَالَ رَسُوْلُ اللہِ  مَنْ وَقَّرَ  صَاحِبَ بِدْعَۃٍ فَقَدْ أَعَانَ عَلٰی ھَدَمِ الْاِسْلَام
(روایت ہے)حضرت ابراہیم بن میسرہ سے کہا(انہوں نے کہ) فرمایااللہ کے رسول(نے)جس نے

تعظیم وتوقیر کی صاحبِ بدعت(کی)توتحقیق مددکی(اس نے)اسلام کے ڈھانے پر

بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابراہیم بن میسرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ،اللہ عزوجل کے رسول  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جس نے کسی صاحب ِ بدعت(یعنی بے دین) کی تعظیم وتوقیر کی تو اس نے اسلام کے ڈھانے پر مدد دی۔
 (شعب الایمان،باب فی مباعدۃ الکفار،فصل فی مجانبۃالفسقۃ، الحدیث۹۴۶۴ ، ج۷،ص۶۱)
وضاحت:

    یہاں صاحب ِبدعت سے مراد بے دین شخص اور توقیر سے اس کی بلاضرورت تعظیم مراد ہے ۔اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ بے دینوں کی تعظیم گویا اسلام کو ویران کرنا ہے کہ ہماری تعظیم سے عوام کے دلوں میں ان کی عقیدت پیدا ہوگی ،جس سے وہ ان کا شکار بن سکتے ہیں ،جس طرح مسلمان کی تعظیم کارِ ثواب ہے ایسے ہی بے دین کی توہین باعث ِ ثواب کہ وہ دشمنِ ایمان ہے ۔(ماخوذ ازمراٰۃ المناجیح،ج۱،ص۱۷۹) 

    بے دین وبد مذہب سے کس طرح کا برتاؤ کرنا چاہیے اس کے متعلق چند
Flag Counter