Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
20 - 118
اَلْحَدِیْثُ الرَّابِعُ     گمراہوں سے بچو
عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ  قَالَ قَالَ  رَسُوْلُ اللہِ یَکُوْنُ فِیْ اٰخِرالزَّمَانِ  دَجَّالُوْنَ کَذَّابُوْنَ   یَأَتُوْنَکُمْ  مِّنَ الْاَحَادِیْثِ  بِمَا لَمْ تَسْمَعُوْآأَنْتُمْ وَلَآ  اٰبَاءُ کُمْ  فَاِیَّاکُمْ  وَاِیَّاھُمْ لَایُضِلُّوْنَکُمْ وَ لَایَفْتِنُوْنَکُمْ
حضرت ابوہریرہ سے( روایت ہے)کہا(انہوں نے)فرمایااللہ کے رسول(نے) ہوں گے آخری زمانہ میں

جھوٹے دجّال (جو)لائیں گے تمہارے پاس ایسی احادیث جونہیں سنی ہوں گی تم نے اور نہ تمہارے باپ دادا نےتو بچو تم(ایسے لوگوں سے)اور دور رہو ان سے(تاکہ)نہ گمراہ کردیں وہ تم کو اور نہ فتنے میں ڈالیں وہ تم کو
بامحاورہ ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:آخری زمانے میں جھوٹے دجّال ہونگے وہ تمہارے سامنے ایسی احادیث لائیں گے جن کو نہ تم نے کبھی سنا ہو گااورنہ تمہارے باپ دادا نے، تو ایسے لوگوں سے بچو اور انہیں اپنے قریب نہ آنے دو، تاکہ وہ تمہیں گمراہ نہ کریں اور نہ فتنے میں ڈالیں۔
(صحیح مسلم،مقدمہ،باب النھی عن الروایۃ...الخ،الحدیث۷،ص۹)
وضاحت: 

     دَجَّال دَجَلٌ سے بنا ہے بمعنی فریب اور دھوکہ ،اور دجّال کا معنی ہے بڑا
Flag Counter